پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
01-13-2026
(لاہور نیوز) پی آئی اے کا کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ تاریخی اشتراک ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ٹرین سفر کی سہولت فراہم کر دی، مسافروں کے لیے ایئر ٹو ریل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پرواز سے ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر ریل سروس سے مزید سفر کر سکیں گے، ٹورنٹو سے کینیڈا کے 8 اہم شہروں تک ریل کے ذریعے رسائی ممکن ہوگی، برطانیہ میں 50 سے زائد شہروں تک ایسیس ریل سروس کے ذریعے سفر ممکن ہو گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسافر تمام بکنگ دفاتر سے مشترکہ ٹکٹ حاصل کر سکیں گے، رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس سے بھی ایئر ٹو ریل ٹکٹ دستیاب ہو گا، پی آئی اے ویب سائٹ سے مشترکہ ٹکٹ کی بکنگ کی سہولت موجود ہو گی جبکہ موبائل ایپ سے بھی ٹکٹ کی بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔