سربجیت کور کیس: درخواست گزار وکیل کے خلاف اضافی طلبی نوٹسز روکنے کا حکم

01-13-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے انڈین خاتون سربجیت کور کے خلاف درخواست کے وکیل علی چنگیزی سندھو کو شیخوپورہ پولیس کی جانب سے جاری طلبی نوٹسز کے معاملے پر حکم دیا ہے کہ مزید نوٹسز جاری نہ کئے جائیں۔

جسٹس تنویر احمد شیخ  نے علی چنگیزی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے وکیل محمد نواز شیخ پیش ہوئے۔ وکیل علی چنگیزی نے عدالت میں پولیس کے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخوپورہ پولیس نے دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا جو حقائق کے برعکس ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے جواب طلب کر لیا، درخواست میں سربجیت کور سے متعلق تحقیقات اور انڈیا واپس بھجوانے کی کارروائی بھی زیر سماعت ہے۔