بسنت فیسٹیول: شہر کی شاہراہیں 3 کیٹیگری میں تقسیم، اہم ٹاسک تفویض

01-13-2026

(لاہور نیوز) بسنت فیسٹیول 2026 کے دوران سپانسرزشپ، برینڈنگ رائٹس کیلئے خواہش مندوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں، پی ایچ اے نےشاہراہوں کو 3کیٹیگریز پلاٹینم ، گولڈ اور سلور روڈز میں تقسیم کردیا۔

پلاٹینم سپانسرزاوپننگ تقریب،پبلک ٹرانسپورٹ ،فلوٹس،میوزک فیسٹیول جیلانی پارک کوسپانسرزکرینگے، پلاٹینم سپانسرزلبرٹی چوک میں لیزرشو ، پروجیکشن میپنگ ، روڈڈیکور ، عمارتوں کوسجانےکےمجاز ہونگے۔ گولڈ سپانسرز چونا منڈی کالج میں بسنت سیلیبریشن کےمجازہوں گے، گریٹراقبال پارک میں میگافائرورکس اورفری ٹرانسپورٹ کےمجازہوں گے، سلورسپانسرزمیں فلوٹس چلانے وسڑکوں کوڈیکوریٹ ، برینڈنگ ومارکیٹنگ کرنےکےمجازہونگے۔ پی ایچ اے تینوں کیٹیگریز میں برینڈ و مارکیٹنگ کی اجازت یکم سے 15 فروری تک دے گا، خواہشمندبرانڈز ، ادارے20جنوری تک خواہشمندہونےکےاظہارپرمشتمل درخواستیں دے گا۔ پلاٹینم کیٹیگری میں مین بلیوارڈ گلبرگ،لبرٹی،نورجہاں روڈ، مین مارکیٹ ،محمود قصوری ،ٹھوکر سے مال روڈ تک لاہور کینال شامل ہیں۔ گولڈ کیٹیگری میں جیل روڈ ، ایم ایم عالم روڈ ، خیابان جناح ،ایوان و صنعت و تجارت، شادمان ، ایئرپورٹ ، رنگ روڈ ، قذافی گول چکر شامل ہیں۔ سلور کیٹیگری میں شاہراہ قائد اعظم ، آزادی چوک ، پائن ایونیو ، راوی ٹول پلازہ ، شاہدرہ ، فیروز پور روڈ شامل کیے گئے ہیں۔