پنجاب : 10 روز میں 3 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء

01-13-2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں سال کے پہلے 10 روز میں 3 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سال کے پہلے 10 روز میں ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ،ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔   ٹریفک ترجمان کے مطابق نئے سال میں 1400 پاکستانیوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بنوائے ، 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے جدید ان لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔