پنجاب حکومت کا پہلی دفعہ ایکسائز ملازمین کیلئے ای الیکٹرک بائیکس خریدنے کا فیصلہ

01-12-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے 70 ارب کے ہدف کے حصول کے لئے پہلی دفعہ ایکسائز ملازمین کیلئے ای الیکٹرک بائیکس خریدنے کا فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں 5 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

ایکسائز حکام  کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسپکٹرز کے لئے 200 ای الیکٹرک بائیکس خریدی جائیں گی، مختلف اضلاع کے انسپکٹرز کوڈیمانڈ کےمطابق فراہم کی جائیں گی، ایک ای الیکٹرک بائیک کی خریداری کے لئے اڑھائی لاکھ کےقریب فنڈز کے اخراجات آئیں گے۔ ایکسائزحکام  کا مزید کہنا تھا  کہ حکومت نے ای بائیکس کی خریداری کے لئے5کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، رواں مالی سال میں خریداری مکمل کر کے ای بائیکس ملازمین کو فراہم کر دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ رواں مالی سال میں 21 کروڑ کے فنڈز سے فیلڈ افسران کے لئے 20 سنگل کیبنز کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے۔