وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
01-12-2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پرغورکیا جائے گا، اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کے فیصلےتوثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم فیصلے متوقع ہیں، مختلف وزارتوں اورڈویژنزکی سمریاں منظوری کےلیے پیش کی جائیں گی۔