لاہور: اہم تجارتی مراکز میں شاپ اینڈ سیکورٹی ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ
01-12-2026
(لاہور نیوز) پولیس نے شاپ اینڈ سیکورٹی ایکٹ پر عملدرآمد کروانے کے لیے تاجروں کو ہدایات جاری کر دیں۔
لاہور کی دکانوں اور مارکیٹس میں سیکورٹی کیمرے، سیکورٹی گارڈز پر مکمل عملدرآمد ہو گا، بڑی دکانوں اور مارکیٹس میں انفرادی یا اجتماعی صورت میں سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ لاہور پولیس نے سیکورٹی انتظامات بہتر نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دےدیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹس میں لگے کیمروں کو سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کروایا جائے گا۔