رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آگئے

01-12-2026

(ویب ڈیسک) یوٹیوبر رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اکثر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، وہ کبھی اپنے بیانات تو کبھی اپنے کیسز کی وجہ سے سرخوں میں آتے ہیں۔ متنازع بیانات اور رویے کے باوجود یوٹیوبر کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں اور صرف یوٹیوب پر ان کے 83 لاکھ 40 ہزار سبسکرائبرز جب کہ انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالوورز ہیں۔ دو روز قبل، ہی رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی، لیک ہونے والے وائس نوٹ میں ایمان رجب روتے ہوئے اپنی ساس سے بات کرتی سنائی دیتی ہیں جس میں وہ اپنے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کرنے کی درخواست کرتی ہیں۔