وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحیم اشرفی کی تعزیت کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہور آمد، فاتحہ خوانی کی
01-11-2026
(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مرحوم مہتمم اعلی مولانا فضل الرحیم اشرفی کی تعزیت کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور آمد، وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی و دعا کی۔
جامعہ اشرفیہ لاہور میں وزیراعظم نے موجودہ مہتمم اعلی مولانا قاری ارشد عبید سے مولانا فضل الرحیم اشرفی، سابقہ مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ لاہور کی وفات پر تعزیت کی، نائب مہتمم اعلی حافظ اسد عبید، نائب مہتمم و مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کے صاحبزادے زبیر حسن اور ناظم اعلی قاری مولانا اویس حسن بھی موجود تھے. وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کی اسلام کے لیے کی گئی خدمات کو رہتی دنیا تک عالم اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، جامعہ اشرفیہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کو جوڑنے کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ہر لحاظ سے قابل ستائش و تحسین ہے۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر وہ وقت یاد کیا جب وہ اپنے والد محترم میاں محمد شریف کے ساتھ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ایک طویل عرصہ تک نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسلسل حاضر ہوتے رہے۔ دورے کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔