پاکستان سے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری

01-11-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ایمریٹس ایئرلائن نے منتخب ٹکٹوں پر 10 فیصد تک رعایت دینے کے لیے ایک محدود مدت کی پروموشن کا اعلان کر دیا۔

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد مسافروں کے لیے پریمیم سفر کو مزید قابلِ برداشت بنانا اور ایئرلائن کے سرکاری چینلز کے ذریعے پیشگی بکنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، یہ رعایت صرف مخصوص روٹس اور کرایوں پر لاگو ہو گی، مزید تفصیلات اور شرائط ایمریٹس کی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہیں۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اپنے ٹکٹ کی رقم 12 ماہ تک کی آسان اقساط میں تبدیل کر سکتے ہیں اور وہ بھی صفر فیصد مارک اپ پر تاہم یہ سہولت بینک کی شرائط اور قواعد و ضوابط سے مشروط ہو گی۔ ایئر لائن حکام  نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بکنگ سے پہلے تمام شرائط کا بغور جائزہ لیں کیونکہ یہ آفر ہر روٹ یا کرائے پر لاگو نہیں ہوگی۔ ایمریٹس یکم مارچ سے دبئی–کراچی کی روزانہ پرواز EK606/607 کو اپ گریڈ کر کے جدید بوئنگ 777-200LR طیارے کے ذریعے آپریٹ کرے گی، جس میں بہتر نشستیں اور پریمیئم اکانومی کلاس شامل ہو گی۔