ہال روڈ مارکیٹ میں سولر پلیٹس کے نام پر 20 کروڑ روپے کا فراڈ
01-10-2026
(ویب ڈیسک) ہال روڈ مارکیٹ میں بھی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا فراڈ سامنے آ گیا۔
پولیس کے مطابق سبحان اور صدام نامی دو افراد نے سولر پلیٹس اور انورٹر کی دکان بنا رکھی تھی، جہاں وہ دکانداروں اور خریداروں سے رقم وصول کرتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے دونوں دکاندار دکانوں کو تالے لگا کر غائب ہیں، متاثرہ دکانداروں نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں اب تک دو کروڑ روپے مالیت کے فراڈ کی شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ تاجر برادری کا دعویٰ ہے کہ مجموعی طور پر پندرہ سے بیس کروڑ روپے کا فراڈ کیا گیا ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے اور جلد مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔