سردی کی شدت، لکڑی اور کوئلے کی قیمتیں بے قابو
01-10-2026
(لاہور نیوز) سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئلہ 140 روپے فی کلو جبکہ لکڑی 50 روپےکلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ بڑھتی قیمتوں کے باعث شہری مناسب مقدار میں ایندھن خریدنے سے قاصر ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ طلب میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث وہ لکڑی اور کوئلہ خریدنے پر مجبور ہیں۔