شمالی چھاؤنی: گندا نالا سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
01-09-2026
(لاہور نیوز) شمالی چھاؤنی کے علاقہ صدر گول چکر کے قریب گندا نالا سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاش 30 سالہ شخص کی ہے، موقع پر شناخت نہیں ہو سکی، قانونی کارروائی کے پیش نظر لاش متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے، مردہ خانے منتقل کر دی گئی، لاش کی شناخت اور ہلاکت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔