سردی کی شدت، سٹوڈنٹس کو بڑا ریلیف مل گیا

01-09-2026

(لاہور نیوز) سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سٹوڈنٹس کو بڑا ریلیف دے دیا گیا۔

ڈی پی آئی کالجز  نے سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے  سٹوڈنٹس کو  بڑا ریلیف دیتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سردی کی شدت کی وجہ سے یونیفارم میں نرمی کرتے ہوئے  سٹوڈنٹس کو  اجازت ہے کہ  وہ  کسی بھی رنگ کی سوئیٹر،  کوٹ  جیکٹ ، کیپ اور جرابیں پہن سکتے ہیں۔ ڈی پی آئی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 28 فروری تک یہ نوٹیفیکشن  نافذ العمل رہے گا۔