لاہور: 2018 سے 2025 تک چوری شدہ موبائل فونز استعمال کرنیوالوں کا ریکارڈ مرتب
01-09-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز کے خریدار ہوشیار ہوجائیں۔ پولیس موبائل ٹریکنگ یونٹ نے 7 سال کے دوران ٹریس ہونے والے موبائل فونز کا ریکارڈ مرتب کر لیا۔
ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2025 تک 35 ہزار سے زائد افراد چوری شدہ موبائل استعمال کرتے رہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 35 ہزار سے زائد ڈیوائسز برآمد کرکے صارفین کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ریکور کیے گئے موبائل فونز کی مالیت 8 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال چوری شدہ یا چھینے گئے 6 ہزار سے زائد موبائل ٹریک کیے گئے ۔ 2025 میں ریکور کیے گئے موبائل فونز کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے، پولیس نے خبردار کیا ہے کہ شہری آن لائن موبائل فون خریدنے سے گریز کریں۔ غیر رجسٹرڈ یا مشکوک موبائل فون خریدنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی، پولیس حکام کے مطابق صارفین ڈیلرز کی بجائے مستند ڈیلرز سے خریدوفروخت کریں۔