محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا کارنامہ، دل کے ہسپتال کے ڈین کا چارج گائناکالوجسٹ کو سونپ دیا

01-09-2026

(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا انوکھا کارنامہ, دل کے ہسپتال کے ڈین کا چارج گائناکالوجسٹ کو سونپ دیا۔

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈین کا چارج گائناکالوجسٹ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کو سونپا گیا ہے۔ گائناکالوجسٹ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ہی جے آئی سی کی بھرتیاں کر رہی ہیں، جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بورڈ آف گورنرز موجود لیکن موزوں ڈین نہیں مل سکا، جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مستقل ڈین کے بغیر ہی کام چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ جے آئی سی میں ڈین کیلئے عمر کی حد 70 برس تک کرنے کے باوجود تقرری نہیں ہو سکی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈین کاچارج پہلے ہی جنرل سرجن کو دے رکھا ہے۔