سوئی سدرن گیس کا صنعتوں کیلئے بروز اتوار گیس فراہمی بند کرنے کا اعلان

01-09-2026

(لاہور نیوز) سوئی سدرن گیس نے صنعتوں کیلئے بروز اتوار گیس فراہمی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کے مطابق سردی بڑھنے سے سسٹم میں لائن پیک اور پریشر ڈراپ ہوا ہے، 11 جنوری کی صبح 8 سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس بندرہے گی جبکہ گھریلو اور کمرشل صارفین قانون کے مطابق پہلی ترجیح ہیں۔ سوئی سدرن نے پچھلے اتوار بھی صنعتوں کو پورا دن گیس فراہم نہیں کی تھی جبکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو پہلے ہی رات 9:30 سے صبح 6 بجے تک گیس فراہم نہیں کی جاتی۔