گوجرانوالہ سے لاپتہ ذہنی معذور لڑکی چوکی پولیس میو ہسپتال کو مل گئی
01-09-2026
(لاہور نیوز) گوجرانوالہ سے لاپتہ ذہنی معذور لڑکی چوکی پولیس میو ہسپتال کو مل گئی ۔
پولیس کے مطابق پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا خاتون کسی وارڈ میں داخل نہیں ، مزید تحقیقات پر ثمینہ گوجرانوالہ کی رہائشی نکلی جو راستہ بھٹک کر لاہور پہنچ گئی۔ چوکی میو ہسپتال نے فیملی سے رابطہ کرکے لڑکی کو ورثا کے حوالے کیا، لڑکی کے بحفاظت ملنے پر ورثاء نے چوکی پولیس میو ہسپتال کا شکریہ ادا کیا۔