جی ٹی روڈ سلامت پورہ: فیکٹری میں خوفناک آگ، ریسکیو نے بروقت قابو پا لیا

01-09-2026

(لاہور نیوز) جی ٹی روڈ سلامت پورہ میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

ترجمان ریسکیو  کے مطابق آگ فیکٹری میں موجود آئل ٹینک میں بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیموں  نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مسلسل اور بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بروقت ریسکیو کارروائی کے باعث بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔