رائیونڈ پولیس نے انسانی گردے فروخت کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا

01-09-2026

(ویب ڈیسک) انسانی گردے فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، رائیونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔

گرفتار ملزم شہریوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ورغلاتا تھا، ملزم شہریوں کو اسلام آباد میں بنائے ہوئے کلینک میں  لے جاتا تھا۔ ملزم چند روز حبس بےجا میں رکھتے اور ڈیل ہونے کے بعد گردہ نکال لیتے تھے، ملزم  نے متاثرہ شہری کو 3 لاکھ رقم کا لالچ دے کر 1 گردہ نکلا لیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔