کوٹ لکھپت میں جائیداد کے تنازعے پر بھتیجے کے ہاتھوں چچا قتل
01-09-2026
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں جائیداد کے تنازعے نے خونی رخ اختیار کر لیا، جہاں بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے سگے چچا کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 53 سالہ محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے بھتیجے کے ساتھ 10 مرلہ جائیداد کے تنازعے میں ملوث تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں محمد سلیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس نے مقتول کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔