میو ہسپتال میں پہلی انٹرنیشنل منیملی انویسیو چیسٹ وال سرجری کانفرنس

01-08-2026

(لاہور نیوز) ڈیپارٹمنٹ آف تھوراسک سرجری، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی / میو ہسپتال لاہور میں’’پہلی انٹرنیشنل منیملی انویسیو چیسٹ وال سرجری کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس تاریخی کانفرنس کے پیٹرن اِن چیف پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ہیں، جن کی سرپرستی میں  علمی سرگرمی منعقد ہو رہی ہے۔اس کانفرنس کے کورس ڈائریکٹر پروفیسر سید محمد رضا نقوی ہیں، جن کی قیادت اور رہنمائی میں اس پروگرام کو ایک مضبوط علمی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔ دنیا کے نامور اور معروف چیسٹ وال سرجن،پروفیسر وین لِن وانگ (Prof. Wenlin Wang)اس کانفرنس میں  شریک ہوں گے ، جو منیملی انویسیو چیسٹ وال سرجری کے بانی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ماہر ہیں۔یہ کانفرنس لیکچرز، ہینڈز آن ورکشاپس اور لائیو سرجریز پر مشتمل ہے  اس میں   پیکٹس ڈیفارمیٹیز (Pectus Deformities)،چیسٹ وال ماسز (Chest Wall Masses) اور رب فکسیشنز (Rib Fixations)جیسے جدید جراحی طریقۂ علاج پیش کیے جائیں گے اس کانفرنس کا مقصد پاکستان میں جدید چیسٹ وال سرجری کو فروغ دینا، نوجوان سرجنز کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا اور مریضوں کو جدید اور محفوظ علاج کی سہولیات تک رسائی دینا ہے۔