گورنر پنجاب نے پنجاب پولیس آرڈر 2025 ترمیمی بل کی منظوری دے دی
01-08-2026
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب پولیس آرڈر 2025 ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد بل باقاعدہ طور پر صوبے بھر میں نافذالعمل کر دیا گیا ہے۔ بل کے متن کے مطابق فسادات میں ملوث افراد کو 10 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ ہو گا، پرتشدد ہجوم کا رویہ قابلِ دست اندازی پولیس اور جرم ناقابلِ ضمانت قرار دیا گیا ہے جبکہ اب پرتشدد احتجاج کے مقدمے کا ٹرائل سیشن کورٹ میں ہو گا۔