بچپن کا دوست بیمار، میاں نواز شریف عیادت کیلئے شالامار ہسپتال پہنچ گئے
01-08-2026
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اپنے بچپن کے دوست ملک نذیر کی عیادت کیلئے شالامار ہسپتال پہنچ گئے۔
میاں نواز شریف نے شالامار ہسپتال میں زیر علاج مریض ملک نذیر کی عیادت کی، انہوں نے اپنے دوست ملک نذیر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر میاں نواز شریف کو ڈاکٹرز نے ملک نذیر کے علاج معالجے پر بریفنگ دی۔ میاں نواز شریف کچھ دیر شالامار ہسپتال میں موجود رہنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔