نشتر کالونی: پارکس کی صورتحال خراب، سیوریج کا گندا پانی جمع رہنا معمول
01-08-2026
(لاہور نیوز) نشتر کالونی میں پارکس کی صورتحال خراب ہو چکی جبکہ سیوریج کا گندا پانی جمع رہنا معمول بن گیا جس کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
نشتر کالونی کا باری پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے، پارک کی باؤنڈری وال خراب، جنگلے اور مرکزی گیٹ بھی سلامت نہیں رہا۔ اسکے علاوہ پارک میں بچوں کے کھیلنے کو جھولے رہائشیوں کے بیٹھنے کے لئے بینچز بھی موجود نہیں۔ پارک سے پھول پودےختم، گھاس کی جگہ مٹی نے لے لی، ساتھ ہی تعمیرات کا ملبہ بھی پارک میں پھینکا جانے لگا، جس کی وجہ سے بچے کھیل کود سےمحروم ہوکر رہ گئے۔ علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے گندا پانی پارک کے اندر جمع رہتا ہے۔ گندے پانی سے تعفن اٹھتا ہے سانس لینا بھی محال ہوتا ہے، پارک کے باقی مانندہ جنگلوں پر تجاوزات قائم کرلی گئیں، معاملے پر انتظامیہ خاموش ہے۔