ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، 03 مشکوک ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

01-08-2026

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کی ناجائز اسلحہ کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے دوران سنیپ چیکنگ 03 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے فوری طور پر فرار کی کوشش کی مگر ناکام رہے، ملزمان کو  تعاقب کے بعد ڈیفنس، برکی روڈ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 01 پستول اور 02 رائفلیں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان  عطاء، ظہیر، عدنان کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس اے، چوکی پھلر وان کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ اسلحہ کی نمائش و ناجائز اسلحہ کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرتا رہے گا۔