عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
01-08-2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی سطح پر 600 روپے کم ہو کر 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے کا ہو گیا، اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 515 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 99 ہزار 685 روپے کی سطح پر آ گئے۔ عالمی منڈی میں 6 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4438 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت 236 روپے کم ہو کر 8 ہزار 125 روپے پر آ گئی ہے۔