تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا 8 فروری کو لانگ مارچ کا اعلان
01-07-2026
(لاہور نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لیے کارکنان کو متحرک کرنے کی غرض سے محمود خان اچکزئی کی قیادت میں لاہور میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے 9 اور 10 جنوری کو لاہور میں دو بڑی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق 9 جنوری کو چیئرنگ کراس سے مسجد شہدا تک ریلی نکالی جائے گی جبکہ 10 جنوری کو زمان پارک سے مینار پاکستان تک ریلی منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی تنظیم کو ریلیوں کی تیاری کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ان ریلیوں کا بنیادی مقصد 8 فروری کے لانگ مارچ کے لیے کارکنان کو موبلائز کرنا ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق آنے والے دنوں میں لانگ مارچ اور ریلیوں کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی متوقع ہے۔