ہڈیارہ : پولیس اہلکار نے 35 سالہ شخص کو قتل کر دیا

01-07-2026

(لاہور نیوز) ہڈیارہ میں پولیس اہلکار نے 35 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔

مقتول کی شناخت عامر ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم حسن نے چھری کے وار کر کے عامر ریاض کو قتل کیا۔ ملزم اور مقتول آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں، ملزم حسن پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات ہے اور واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔