سول لائن پولیس کی کارروائی، بینک میں واردات کرنے والا گینگ گرفتار

01-07-2026

(ویب ڈیسک) سول لائن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے بہانے موبائل چوری اور لوٹ مار میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان چند روز قبل بینک کے عملے کا موبائل فون چوری کر کے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق گرفتار ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار روپے نقدی، چوری شدہ موبائل فون اور ایک پستول بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عثمان اور رقیب شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔