جنرل ہسپتال میں زیرِعلاج طالبہ کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو

01-07-2026

(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج زخمی طالبہ کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے۔

پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے بتایا کہ ​سپیشل میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد 4 سے بڑھا کر 7 کر دی گئی، ​پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر خرم سلیم کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ​ایچ او ڈی پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید مگسی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر گائنی ڈاکٹر سائرہ ذیشان بھی بورڈ کی معاونت کریں گی۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کا مزید کہنا ہے کہ ​​تمام شعبوں کے سینئر ڈاکٹرز طالبہ کی مسلسل نگہداشت کر رہے ہیں۔