بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا دھرنا، لنگر تناول کیا اور پولیس اہلکاروں میں پھل بانٹا
01-06-2026
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے، فیکٹری ناکے پر علیمہ خان اور کارکنان کا دھرنا جاری ہے، محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی شرکت بھی متوقع ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے دھرنا دیا ہوا ہے اور علیمہ خان اور دیگر خواتین لنگر تناول کر رہی ہیں، فیکٹری ناکے پر پھلوں اور مالٹوں کی پیٹاں پہنچ گئیں ہیں، علیمہ خان نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں میں بھی پھلوں کا بانٹا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور سربراہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ راجہ ناصر عباس بھی دھرنے میں شرکت کرینگے۔