پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا اقدام، لاہور میں ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز

01-06-2026

(لاہور نیوز) وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا اقدام، لاہورمیں ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

لاہور میں ایک ہی مقام پر چار سہولیات میسر ہوں گی، پنک بٹن، سی ایم فری وائے فائی، ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ کی سہولت میسر ہو گی، شہریوں کے تحفظ  کے لئے سیفٹی زونز مزید مؤثر، ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ 100مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ لاہور میں ابتک 30 مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ پورٹس نصب کئے جا چکے ہیں جبکہ عوام  نے ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سہولت سے استفادہ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔