لاہور میں بسنت تہوار پر 91 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا
01-06-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں تین روزہ بسنت تہوار کے انعقاد کا ابتدائی تخمینہ سامنے آ گیا، تین دن کی بسنت پر 91 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔
بسنت کے موقع پر لاہور کو دلہن کی طرح سجانے کا فیصلہ کیا گیا، بسنت تہوار کے دوران شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ سہولت دینے کی تجویز دی گئی۔ شہر بھر میں سجاوٹ، روشنیوں اور انتظامی اقدامات کیے جائیں گے، بسنت تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بسنت کے ممکنہ اخراجات پر مکمل تفصیلات حکومت کو پیش کر دی گئیں، بسنت تہوار کے اخراجات پر حتمی منظوری پنجاب حکومت دے گی۔