بوگس چیک کیس: ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ سحر منو پر فرد جرم عائد
01-06-2026
(لاہور نیوز) بینکنگ عدالت نے جے ایس بینک کی درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ سحر منو اور ان کے شوہر قدیر اشفاق پر بوگس چیک دینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔
بینکنگ عدالت کے جج محمد کاشف نے سماعت کے دوران ملزمان پر 10 کروڑ روپے کے قرض کی ادائیگی نہ کرنے کے الزامات کو نوٹ کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کے گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری سحر منو اور ان کے شوہر قدیر اشفاق نے گھر کی تعمیر کے لیے قرض لیا تھا، جس کے لیے قدیر اشفاق نے اپنی کمپنی پلاٹینم کنسٹرکشنز کے حوالے سے ضمانت دی تھی جبکہ دونوں نے قرض کی ادائیگی کے لیے گارنٹی چیک بھی فراہم کیے تھے۔ ڈپٹی سیکرٹری سحر منو عدالت پیش ہوئیں اور سرکاری فرائض کی انجام دہی کے باعث مستقل حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت میں گواہوں کے بیانات کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔