ریلوے میں بوگیوں کی کمی سے ٹرین آپریشن شدید متاثر

01-06-2026

(ویب ڈیسک) ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی کمی اور خراب موسمی حالات کے باعث ٹرین آپریشن شدید متاثر ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 دنوں کے دوران میل ایکسپریس ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح صرف 61 فیصد رہی، جبکہ انٹرسٹی ٹرینوں کی بروقت آمدورفت 93 فیصد ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر میل ایکسپریس اور انٹرسٹی ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 78 فیصد رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچیں، جس کے باعث مسافروں کو طویل انتظار اور سفر میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں کی قلت اور موسم کی خرابی ٹرین آپریشن میں بنیادی رکاوٹ بنی ہوئی ہے، تاہم صورتحال پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹرینوں کی آمدورفت کو معمول پر لایا جا سکے۔