پنجاب بار کونسل نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کا لائسنس بحال کر دیا

01-06-2026

(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کا لائسنس بحال کر دیا۔

میاں علی اشفاق کے اعتراضات کی روشنی میں پنجاب بار کونسل نے لائسنس بحال کیا۔ پنجاب بار کونسل کی جانب سے دوپہر دو بجے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ فبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بار کونسل کو میاں علی اشفاق کے اعتراضات سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ میاں علی اشفاق نے پنجاب بار کونسل کے لائسنس معطل کرنے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔