پنجاب: موسم سرما کی چھٹیوں میں تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد
01-05-2026
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو واضح ہدایات دے دی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے یا احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کی رپورٹ سی ای اوز روزانہ کی بنیاد پر محکمہ کو ارسال کریں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ موسمِ سرما کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی ادارے کھولنے پر متعلقہ اتھارٹیز سخت ایکشن لیں گی تاکہ احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔