آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد
01-05-2026
(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ضابطہ اخلاق کی لیول 1 خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے سیزن 4 کے فائنل میں ایم آئی ایمریٹس کے خلاف میچ کے دوران لیول 1 خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ 22 سالہ نسیم شاہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جو آؤٹ ہونے کے بعد بیٹر کو اشتعال دلانے یا توہین آمیز رویّے، زبان یا اشاروں سے متعلق ہے۔