لاہور: متعدد فلٹریشن پلانٹ میں سیوریج ملا پانی آنے لگا

01-05-2026

(لاہور نیوز) شہر میں پینے کے صاف پانی کے مسائل، کچا لارنس روڈ پر واقع فلٹریشن پلانٹ کے اطراف گندگی کے ڈھیر لگ گئے، جس کی وجہ سے فلٹریشن پلانٹ میں صاف پانی کے بجائے سیوریج ملا پانی آنے لگا۔

علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ میں پہلے پانی ہی میسر نہیں تھا، فلٹریشن پلانٹ میں آنے والے پانی سے بدبو آرہی ہے، بار بار شکایات کے باوجود سنوائی نہیں ہوئی۔ رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا انتظام کرنا چاہئیے، بدبو دار پانی ہماری اور بچوں کی صحت کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔