بانی پی ٹی آئی سے ملاقات: وکلا، اہل خانہ کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال
01-05-2026
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے وکلا اوراہل خانہ کی ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، چودھری اویس یونس اور علی زمان کا نام فہرست میں شامل ہے۔ دوسری جانب وقاص رضا، صوفیہ نورین اور ملک فراز بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں، فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر بہنیں بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے آئیں گی۔