مغل پورہ: پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی
01-05-2026
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مغل پورہ میں پولیس کی گاڑیاں چلانے کے کیس کی سماعت کی، پراسکیوشن کے چار گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی ،اس مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے کے قریب ہے، صرف مقدمہ کےدو تفتیشی افسران کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔ عدالت میں برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی، زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں، ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹس پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔