لاہور: کروڑوں روپے کی لاگت سے کینال میں شپ ریسٹورنٹ منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز

01-05-2026

(لاہور نیوز) لاہوریوں اور سیاحوں کیلئے خوشخبری ،کینال میں شپ ریسٹورنٹ منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔

منصوبے پر رواں مالی سال جون میں ہی کام مکمل کرنے کی ڈیڈلائن طے ہے، نہر کی گہرائی 7 فٹ بڑھا کر 13 فٹ اور چوڑائی 30 فٹ کی جا رہی ہے۔ تعمیراتی کمپنی ایچ آر ڈی منصوبے پر کام کررہی ہی جبکہ پراجیکٹ کے کنسلٹنٹ نیسپاک ہے، ا سکے علاوہ منصوبہ کے حوالے سے اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی آن بورڈ رکھا گیا ہے۔ ایم ڈی پی ایچ اے کے مطابق  لاہور کینال کے کنارے قائم کیا جانے والا یہ تین منزلہ جدید شپ ریسٹورنٹ ایک جدید تفریحی سہولت فراہم کرے گا۔ شپ ریسٹورنٹ بیک وقت 80 سے افرادکی میزبانی کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ شپ ریسٹورنٹ منصوبہ سیاحت اور معیاری کھانوں کا حسین امتزاج ہوگا۔  راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ منصوبہ شہر کی خوبصورتی اور سیاحتی اہمیت میں نمایاں اضافہ بھی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر لاگت انچاس کروڑ آئے گی۔