سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
01-05-2026
(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں چند روز کی کمی کے بعد آج اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 9 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 888 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 24 قیراط فی تولہ چاندی 267 روپے بڑھ کر 8 ہزار 23 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 92 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 424 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔