نجی یونیورسٹی کی طالبہ کا مبینہ اقدام خودکشی، عمارت سے چھلانگ لگا دی

01-05-2026

(ویب ڈیسک) نجی یونیورسٹی کی طالبہ کا مبینہ اقدام خودکشی، 21 سالہ طالبہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی۔

21سال کی طالبہ فاطمہ نے یونیورسٹی کی دوسری منزل سے چلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی جس پر اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، خود کشی کی کوشش کرنے والی فاطمہ ڈی فارم کی طالبہ ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ فاطمہ کو یونیورسٹی میں داخلہ لئے اڑھائی سے تین ماہ ہوئے تھے، طالبہ کی غیر حاضری کا مسئلہ نہیں ہے، اسکی یونیورسٹی میں حاضری 90 فیصد ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں، فاطمہ کی حالت خطرے سے باہر ہے، لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، طلبہ کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے، موبائل فون اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے، تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔