لاہور آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا

01-04-2026

(لاہور نیوز) شہر میں آلودگی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث لاہور آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔

لاہور میں آلودگی کی شرح 209 ریکارڈ کی گئی جبکہ مختلف علاقوں علامہ اقبال ٹاؤن 344، اے بلاک ماڈل ٹاؤن 224، بی بلاک فیز فائیو 208، بیدیاں روڈ  پر آلودگی کی شرح 194 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سی ای آر پی 163 جبکہ سول سیکرٹریٹ پر آلودگی کی شرح 195 ریکارڈ کی گئی ہے، ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کر دی۔