سنی تحریک کا ہیلمٹ سے استثنیٰ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ
01-04-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام عمامہ شریف پہننے والے احباب کو ہیلمٹ سے استثنیٰ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔
ہیلمٹ سے استثنیٰ نہ ملنے پر پاکستان سنی تحریک نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں غلام قادر نقشبندی، علامہ فیاض رضا اور میاں خلیل سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی تاہم مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے رہنما سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ عمامہ شریف پہننے والوں کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنی تحریک نہ صرف اہلِ سنت بلکہ تمام اقلیتوں کے جائز، آئینی اور قانونی حقوق کی محافظ تنظیم ہے۔