موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

01-04-2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔