جدید دور میں نرسنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، پروفیسر فاروق

01-04-2026

(لاہور نیوز) پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ نرسیں اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردی اور مسلسل نگہداشت کے ذریعے مریضوں میں جینے کی امنگ پیدا کرتی ہیں۔

کالج آف نرسنگ، اے ایم سی / لاہور جنرل ہسپتال میں نرسنگ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقدہ نرسنگ لیڈرشپ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے بتایا کہ جدید دور میں نرسنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق نرسنگ لیڈرشپ کو مضبوط بنانا اور نرسز کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر دیگر ڈاکٹرز  نے اپنے خطاب میں کہا کہ نرسنگ لیڈرشپ ورکشاپ کا مقصد نرسنگ فیکلٹی کی صلاحیتوں کو فروغ دینا، انہیں پیشہ ورانہ معیار سے ہم آہنگ کرنا اور صحت کے شعبے میں مؤثر قیادت کے لیے تیار کرنا تھا۔