بابو صابو میں 22ویلرٹرک الٹ گیا، کنڈیکٹر جاں بحق
01-04-2026
(لاہور نیوز) بابو صابو کے علاقے میں 22ویلرٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو1122کے مطابق گزشتہ رات ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو بابوصابو کے علاقے سے 22 ویلر ٹرک الٹنے کی کال موصول ہوئی،جس کے نتیجے میں ایک 32سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت اشفاق ولد سجاد کےنام سے ہوئی۔ ریسکیو1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ٹرک کنڈیکٹر تھا جس کی لاش کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردی گئی۔